تیزاب حملوں کے کیسز میں بر وقت علاج اور ایف آئی آر درج کر کے ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے لیے کورٹ کی جانب سے سخت ہدایات کے باوجود تیزاب متاثرین کو انصاف کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانی پڑ رہی ہیں۔
مقامی پولیس سے انصاف نہ ملنے کی صورت میں متاثرہ نے اے ڈی جی زون میرٹھ سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
تیزاب حملہ کا یہ تازہ معاملہ ضلع ہاپوڑ کے پلکھوا تھانہ علاقے کے سکھیڈا گاؤں کا ہے جہاں ایک تیزاب متاثرہ خاتون کو انصاف کا مطالبہ کرنے پر ملزمین اور مقامی پولیس تھانے کی زیادتیوں کا شکار ہونا پڑ رہا ہے۔
بالآخرتیزاب متاثرہ اور اہل خانہ نے اے ڈی جی میرٹھ زون کے سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔