اردو

urdu

ETV Bharat / city

مسلمانوں سے عید کی خریداری نہ کرنے کی اپیل

میر ٹھ میں عید الفطر کے پیش نظر آج جمیعت علماء ہند، شہر میرٹھ کی جانب سے مسلمانوں سے اپیل کی گئی کہ عید کی خریداری نہ کریں۔

By

Published : May 23, 2020, 2:28 PM IST

jamiat ulema-e-hind says no Shopping on this eid
مسلمانوں سے عید کی خریداری نہ کرنے کی کی اپیل

جمعیت علماء ہند، شہر میرٹھ کے ممبران نے کہا کہ ' ملک میں لاک ڈاؤن نے غریب اور مزدور طبقہ کے سامنے روزی روٹی کا مسئلہ پیدا کر دیا ہے۔ ایسے حالات میں عید کی خریداری کرنا مناسب نہیں ہے'۔

ویڈیو

خیال رہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب سبھی طرح کی مذہبی تقاریب پر روك لگائے جانےکے بعد اب عید الفطر کا تیوہار بھی گھر میں رہ کر ہی منایا جائے گا۔ اور عید کی نماز بھی عید گاہ میں نہ ہونے سے مسلمانوں میں مایوسی ہے۔ جمعیت علماء ہند شہر میر ٹھ کے ممبران نے مسلمانوں سے عید کی خریداری نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ بلکہ اس رقم سے غریبوں کی مدد کرنے کی بات بھی کہی۔

ملک میں لاک ڈاؤن کے سبب سماج کے ہر طبقہ كو محدود کر دیا ہے ایسے حالات میں ہر صاحب حیثیت افراد كو ان بے سہارا لوگوں کی مدد کر نا ہی اصل عید ہو گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details