ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں جمعیت علماء ہند میرٹھ کی جانب سے غربا کو کمبل تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر جمعیت علماء کے ذمہ داران و ممبران نے شرکت کی اور اپنی نجی اخراجات سے رقم جمع کر کے غریبوں کو شدید سردی سے بچانے کے لیے کمبل تقسیم کیے۔ تاکہ غریبوں کو سردی سے بچایا جا سکے۔
میرٹھ: جمعیت علماء ہند شہر میرٹھ کی جانب سے غربا میں کمبل تقسیم - نجی اخراجات
شدید سردی کے پیش نظر جمعیت علما ہند شہر میرٹھ نے غریبوں میں کمبل تقسیم کیے تاکہ غریبوں کو کچھ راحت ملے۔
سماجی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی سماجی تنظیم جمیعت علماء ہمیشہ ہی اس طرح کے کاموں میں پیش پیش رہی ہے اور پچھلے ایک ہفتے سے مختلف جگہوں پر میرٹھ میں شدید سردی سے غریبوں کو بچانے کے لیے انہیں کمبل مہیا کرا رہی ہے۔اسی ضمن میں میرٹھ کے پرانے تحصیل علاقے میں تنظیم کی ارکان کی جانب سے غریبوں کو کمبل تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔تاکہ غریبوں کو شدید سردی سے بچایا جا سکے۔
مزید پڑھیں:اے ایم یو میں صحافتی تعلیم و تربیت کا سفر
گذشتہ ایک ہفتے سے جاری شدید بارش کے سبب سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے ایسے میں غریبوں کے لیے اور زیادہ مشکل حالات پیدا ہو گئے ہیں ان کی اسی پریشانی کو ذہن میں رکھ کر جمیعت علماء کی جانب غریبوں میں کمبل تقسیم سے کیے گئے۔