اردو

urdu

ETV Bharat / city

پابندی سے اعلیٰ حضرت حج ہاؤس کی عمارت خستہ

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں طویل عرصے سے بند حج ہاؤس کو 21 روز کے اندر کھولنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

By

Published : Jul 25, 2019, 3:51 PM IST

این سی آر میں سب سے بڑا حج ہاؤس کھلنے جارہا ہے

واضح رہے کہ اترپردیش کے سابق وزیراعلی اکھلیش یادو کے ڈریم پروجیکٹ یعنی حج ہاؤس کو ہنڈن ندی کے کنارے بنایا گیا تھا لیکن نیشنل گرین ٹریبونل نے حج ہاؤس میں سیوریج ٹریٹمینٹ پلانٹ نہیں ہونے کی وجہ سے اسے مقفل کر دیا تھا لیکن این جی ٹی نے دو روز پہلے ہی حج ہاؤس کو دوبارہ کھولنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

این سی آر میں سب سے بڑا حج ہاؤس کھلنے جارہا ہے

اطلاعات کے مطابق این جی ٹی میں کسی نے عرضی داخل کی تھی کہ یہاں سیوریج کی سہولیات مہیا نہیں کرائی گئی ہے جس کی وجہ سے یہاں سے نکلنے والا آلودہ پانی ندی میں جانے سے ندی کا پانی بھی گندہ ہونے کا خدشہ ہے۔

حج ہاؤس پر پابندی لگانے کی وجہ سے اس کی حالت بہت خستہ ہوگئی ہے لیکن اب پابندی ختم کرنے کے بعد حج ہاؤس کی حالت کو بہتر کیا جا سکتا ہے اور اسے جلد از جلد عازمین حج کے لیے کھولا جاسکتا ہے۔

این جی ٹی نے آلودگی کنٹرول بورڈ کو نظر رکھنے کی ہدایت دی ہے کہ وہ یہا ں سیوریج ٹریٹمینٹ پلانٹ لگائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details