اردو

urdu

ETV Bharat / city

میرٹھ میں ’یوم ہندی‘ کے موقع پر تقریب کا اہتمام - یوم ہندی

اترپردیش کے میرٹھ میں آج اسماعیل گرلز انٹر کالج میں یوم ہندی کے موقع پر ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں کالج کی طالبات نے اپنی مادری زبان ہندی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے مختلف پروگرامز پیش کیے۔ ساتھ ہی ہندی زبان کو پورے ملک میں یکساں درجہ دیے جانے کی بات بھی کہی۔

میرٹھ میں ’یوم ہندی‘ کے موقع پر تقریب کا اہتمام
میرٹھ میں ’یوم ہندی‘ کے موقع پر تقریب کا اہتمام

By

Published : Sep 15, 2021, 3:44 PM IST

ملک بھر میں 14 ستمبر کو ’یوم ہندی‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ میرٹھ میں بھی ہندی زبان کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے اسماعیل گرلز انٹر کالج میں یوم ہندی منایا گیا۔ کالج کی طالبات نے ہندی زبان کے فروغ کے لیے مختلف پروگرام پیش کیے۔

میرٹھ میں ’یوم ہندی‘ کے موقع پر تقریب کا اہتمام
میرٹھ میں ’یوم ہندی‘ کے موقع پر تقریب کا اہتمام

اس موقع پر کالج کی پرنسپل نے کہا کہ قومی زبان کا درجہ رکھنے والی ہندی زبان کو پورے ملک میں مکمل طور پر نافذ کرنا چاہئے اور ہمیں زبان کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا جس طرح دیگر ممالک میں وہاں کی زبانوں میں بات کی جاتی ہیں اسی طرح تمام بھارتیوں کو بھی چاہئے کہ وہ عام بول چال میں ہندی کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرے تاکہ ہندی زبان کو اس کا اصل مقام حاصل ہوسکے۔

میرٹھ میں ’یوم ہندی‘ کے موقع پر تقریب کا اہتمام

یہ بھی پڑھیں:میرٹھ: غریب بچیوں کو روزگار سے جوڑنے کی کوشش

14 ستمبر کو یوم ہندی منانے سے قومی زبان کو اس کا حق نہیں دلایا جاسکتا بلکہ ہر بھارتی کو چاہئے کہ وہ اپنے کاروبار اور عام بول چال میں ہندی زبان کو استعمال کرے تاکہ ہندی زبان کو اس کا اصل مقام دلایا جاسکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details