اردو

urdu

ETV Bharat / city

ملک کے مختلف تہوار، گنگا جمنی تہذیب کی مثال

میرٹھ میں رام لیلا اور دشہرے کے موقع پر مسلم کاریگر کاروباری تقاضوں سے الگ آپسی رواداری اور عقیدت کی نظیر پیش کرتے ہوئے وجۓ دشمی کے لئے راون، میگھ ناد، اور کمبھکرن کے پتلے تیار کرتے ہیں۔

Muslim family keeps alive tradition of effigy making
ملک کے مختلف تہوار، گنگا جمنی تہذیب کی مثال

By

Published : Oct 20, 2020, 8:55 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں رام لیلا کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پُتلا دھن کے لئے راون میگھناد اور کمبھکرن کے سب سے بڑے پتلے کو تیار کرنے کی ذمہ داری چاند محمّد ادا کرتے تھے لیکن گذشتہ دو برس قبل چاند میاں کے انتقال کے بعد سے اس پُتلے کو تیار کرنے کی ذمہ داری اب ان کے بھائی، بیٹے، پوتے اور بھتیجے اس روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

ملک کے مختلف تہوار، گنگا جمنی تہذیب کی مثال

پتلا تیار کرنے والے اسلم مانتے ہیں کی خاص موقع پر پتلا تیار کرنے کا یہ کام کاروباری ضرورت سے الگ سماجی تقاضوں اور آپسی اتفاق کی نظیر ہے جس سے آنے والی نسلوں کو زندہ رکھنا ہیں لیکن اس برس کورونا وبا کے سبب اس برس صرف 80 فٹ کے ہی پتلے تیار کئے جا رہے ہیں۔

رام لیلا کمیٹی کے ذمہ داران مانتے ہیں کہ تاج محمّد کے بعد راون کا پتلا تیار کرنے کی ذمہ داری نہ صرف ان کے بھائی بلکہ ان کے بیٹے اور بھتیجے بخوبی انجام دے رہے ہیں اور باہمی تعلقات کی اس روایت کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

طلاق ثلاثہ متاثرہ خواتین نے پنشن میں اضافے کا مطالبہ کیا

ہمارے ملک کے مختلف تہوار گنگا جمنی تہذیب کی مثال ہیں۔ تہواروں میں کہیں آپسی اتفاق اور کہیں کاروباری اور سماجی تقاضے بھارتی سماج کی وحدانیت کی مثال پیش کرتے ہیں، بھارت میں سماجی تقاضوں کی اہمیت کاروباری ضرورتوں پر ہمیشہ حاوی نظر آتی ہے اور یہی ہمارے سماج اور تہذیب کی خوبصورتی بھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details