اردو

urdu

ETV Bharat / city

تڑپتی رہی معصوم، نوچتے رہے کتے اور پھر۔۔۔ - کنبے کی چیخ و پکار اور آنسو

پیلی بھیت میں اپنے کھیت سے دھنیا توڑنے گئی 12 سالہ بچی کو کتوں نے نوچ نوچ کر ہلاک کردیا جس کے بعد اہل خانہ کا رو رو کر برا حال ہے۔

اہل خانہ کا آنسو بہا بہا کر برا حال
اہل خانہ کا آنسو بہا بہا کر برا حال

By

Published : Jan 6, 2021, 11:20 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع پیلی بھیت کے جہان آباد علاقے کا یہ واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔ بھلا اس کنبے کی چیخ و پکار اور آنسو کیسے رک سکتے ہیں جس کے گھر کی 12 سالہ بیٹی کو جنگلی کتوں نے نوچ نوچ کر ہلاک کردیا ہو، اب یہ کنبہ سوائے آنسو بہانے کے اور کیا کرسکتا ہے۔

کنبے کی چیخ و پکار اور آنسو کیسے رک سکتے ہیں

واضح رہے کہ 12 سالہ معصوم لڑکی نیہا اپنے کھیت سے دھنیا توڑنے گئی تھی، گھر سے کھیت تھوڑی ہی دور پر ہے۔ دھنیا توڑ کر لوٹتے وقت راستے میں جنگلی کتوں نے اس پر اچانک حملہ کردیا۔

معصوم نیہا کچھ سمجھ نہیں پا رہی تھی۔ اسے قریب آدھا درجن کتوں نے گھیر لیا تھا اور نیہا کے جسم کو کتوں نے نوچنا شروع کردیا، لاچار نیہا کتوں کا سامنا نہ کرسکی اور وہیں بے جان ہوکر گرگئی اور کچھ دیر بعد اس نے دم توڑ دیا۔

اہل خانہ کا آنسو بہا بہا کر برا حال

اطلاع ملتے ہی آس پاس کے لوگ وہاں پہنچے لیکن کوئی بھی نیہا کو نہ بچا سکا اور نیہا ہمیشہ کے لیے خاموشی کی نیند سوگئی۔

پیلی بھیت کے ایس پی نے کہا کہ انتظامات کیے جارہے ہیں تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details