کورونا وائرس کے اثرات کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ملک میں 21 دنوں کا لاک ڈاؤن جاری ہے جس کا آج تيسرا دن ہے۔
ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں بھی لاک ڈاون کا اثر دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام کافی زیادہ پریشان ہو رہے ہیں۔

عوام کی پریشانی كو دیکھتے ہوئے آج ضلع انتظامیہ کی جانب سے گائڈ لائن جاری کی گئی جس میں عوام كی ضرورت کے پیش نظر ضلع انتظامیہ کی جانب سے ایک ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران ضلع میں ضروری اشیاء کی سپلائی میں کمی واقع نہ ہو اور ضروری اشیاء کو يقينی بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں، اس ضمن میں آج ضلع مجسٹریٹ نے اشیاء ضروریہ کی فراہمی کے لیے مختلف محکموں کے ذمہ دار افسران کے ساتھ میٹنگ کی جس میں ضلع انتظامیہ کی جانب سے ضرورت مندوں کے لیے سرکاری امداد کا ذکر کرتے ہوئے ڈی ایم میرٹھ نے لوگوں کی ضرورت كو پورا کرنے کے لیے يقين دہانی کرائی۔