کل سے اُتر پردیش کے سبھی 75 اضلاع میں کورونا ویکسینیشن کے ڈرائی رن کی شروعات ہو رہی ہے۔ میرٹھ میں بھی ویکسینیشن کے ڈرائی رن کے لیے شہر اور دیہات کے تین تین علاقوں کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی 14 جنوری کے بعد صوبے میں شروع ہو رہے ویکسینیشن کے لیے بھی تیاریاں مکمّل کی جا رہی ہیں۔
کورونا ویکسینیشن کی تیاریوں کو لیکر میرٹھ میں بھی محکمہ صحت کی جانب سے تیاریاں اب اپنے آخری مرحلے میں ہیں۔ ساتھ ہی ویکسینیشن کے دوران کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں پیش آئے اس کے لیے میرٹھ میں ویکسین کو محفوظ کرنے کے لیے کولڈ چین تیار کر لی گئی ہے۔