اردو

urdu

ETV Bharat / city

Congress infighting in Noida: نوئیڈا میں کانگریس کی داخلی لڑائی منظرعام پر - news of noida

کانگریس کے ایک رہنما اپنی ہورڈنگ لگا رہے ہیں جبکہ دوسرے اسے اتارنے میں مصروف ہیں۔

Congress leaders infighting in Noida
Congress leaders infighting in Noida

By

Published : Dec 27, 2021, 7:33 PM IST

نوئیڈا: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں تمام سیاسی جماعتیں مصروف ہیں۔ لیکن اتر پردیش کے نوئیڈا کانگریس میں کچھ اور ہی چل رہا ہے۔

ایک طرف جہاں پارٹی کا ایک عہدیدار نئے سال پر شہریوں کو مبارکباد کی ہورڈنگ لگا رہا ہے تو دوسرے عہدیدار نے اسے اکھاڑ کر پھینک دیا ہے۔
اتر پردیش نوئیڈا کانگریس کے پسماندہ طبقے کے نوئیڈا مہانگر صدر امیت یادو اور ان کے ساتھیوں کی یہ حرکت منظر عام پر آئی ہے۔ امیت یادو نے اپنے کچھ ساتھیوں کے ساتھ نوئیڈا شہر میں کانگریس بزنس سیل کے صدر ابھیشیک جین کے نئے سال کی مبارکباد دینے والے بینرز کو پھاڑ دیا۔
واضح رہے کہ ان بینرز میں ابھیشیک جین شہریوں کو نئے سال کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ تو دوسری طرف امیت یادو اپنے ساتھیوں کے ساتھ بینر پھاڑنے میں مصروف ہیں۔ امیت کی اپنی ہی پارٹی کو بدنام کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں امیت پھٹے ہوئے بینرز اور اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بیٹھے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Congress Women Shakti Yatra in Noida: نوئیڈا میں کانگریس کی ویمن شکتی یاترا


امیت کی اس حرکت کے بعد ابھیشیک جین نے کہا کہ جب اپنی پارٹی کے کارکن ہی ایسا کام کریں گے تو پارٹی مضبوطی کی طرف کیسے بڑھے گی۔ یہ پارٹی اور پارٹی کے تمام لیڈروں کی توہین ہے۔ اعلیٰ کمان ایسے کارکنوں کو باہر کا راستہ دکھائے اور ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی بھی کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details