اردو

urdu

ETV Bharat / city

زمینی تنازع جھڑپ میں کئی افراد زخمی - clash between two groups

پولیس اطلاعات کے مطابق بڑوٹ کوتوالی علاقے کےکھیڑی گاؤں کے ایک ہی کنبے کے راج پال سنگھ و جابیر سنگھ کےدرمیان ایک پلاٹ کو لے کرکافی دنوں سے تنازع چل رہا تھا

زمینی تنازع جھڑپ میں کئی افراد زخمی

By

Published : Sep 28, 2019, 3:16 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 8:45 AM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت کے بڑوٹ علاقے میں زمینی تنازع کے سبب دو گروپوں میں ہوئے پرتشدد جھڑپ میں دونوں گروپ کے تقربیا 12 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس اطلاعات کے مطابق بڑوٹ کوتوالی علاقے کےکھیڑی گاؤں کے ایک ہی کنبے کے راج پال سنگھ و جابیر سنگھ کےدرمیان ایک پلاٹ کو لے کرکافی دنوں سے تنازع چل رہا تھا۔

لوگوں نے دونوں کے درمیان آپسی صلح کرانے کی بھی کوشش کی لیکن کوئی بات نہ بنی۔

زمینی تنازع کو لے کر دونوں گرپوں میں پرتشدد جھڑپ ہوگئی، جس میں بارہ افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کوعلاج کے لئےسرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دونوں گروپ کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف مقدمے درج کرائے گئے ہیں۔پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 8:45 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details