ملک میں انلاک کے بعد بھی ٹرینوں كے شروع نہ ہونے سے میرٹھ میں ریلوے اسٹیشن سے آٹو رکشہ ڈرائیوروں کو دیوالی کے تہوار پر سواریوں کے نہ ملنے سے ان کی دیوالی بھی پھیکی گزر رہی ہے۔
میرٹھ: ٹرینیں نہ چلنے سے آٹو رکشہ ڈرائیور پریشان میرٹھ میں ریلوے اسٹیشن پر قریب دس برس سے سواریوں كو ان کے مقام تک پہنچانے کا کام کرنے والے آٹو رکشہ ڈرائیور كو ٹرینوں کے نہ چلنے سے رکشہ ڈرائیوروں کے سامنے مشکل حالات پیدا ہوگئے ہیں۔
درائیور کا کہنا ہے کہ اگر جلد ہی ٹرینوں کو شروع نہ کیا گیا تو ان كے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، آٹو رکشہ بیچ کر کرائے کا رکشہ چلا رہے ہیں پھر بھی گھر کے اخراجات كو پورا کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔
خاص کر دیوالی میں بھی ان كو سواریاں نہ ملنے سے یہ لوگ بے حد مایوس ہے اور ساتھ ہی ٹرینوں کے نہ چلنے سے مسافروں كو بھی مایوس لوٹنا پڑ رہا ہے۔