اردو

urdu

ETV Bharat / city

دیہی باشندوں کا لاشوں کے ساتھ احتجاج

ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر کے عالم پور کے دیہی باشندوں نے معاوضہ کے لیے تین لاشوں کے ساتھ احتجاج کیا۔

معاوضہ کا مطالبہ ۔ دیہی باشندوں کا لاشوں کے ساتھ احتجاج

By

Published : May 12, 2019, 4:26 PM IST

احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ہلاک ہونے کے خاندان کو معاوضہ دے۔ یہ افراد پڑوسی ریاست اے پی کے کرنول میں ہوئے حادثہ میں مرنے والوں میں شامل تھے۔ یہ حادثہ گذشتہ شام پیش آیاتھا جس میں تقریبا15افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

ان کی لاشوں کو پنچ نامہ اور پوسٹ مارٹم کے بعد عالم پور منتقل کیاگیا، تاہم دیہی باشندے ان لاشوں کے ساتھ عالم پور چوراہے پر احتجاج کیا۔

احتجاج کرنے والے مظاہریں نے اپنے مطالبہ کی حمایت میں نعرے بازی کی اور شدید احتجاج کیا۔

ان کے اس احتجاج کی حمایت مادیگاریزرویشن پوراٹا سمیتی کے سربراہ منداکرشنا مادیگا نے کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details