اردو

urdu

ETV Bharat / city

ارریہ: کانگریس کارکنان نے پارٹی کا 136 واں یوم تاسیس منایا

پارٹی کاکنان نے ارریہ میں قومی پرچم ریلی نکالی۔

Congress Foundation Day
Congress Foundation Day

By

Published : Dec 28, 2020, 7:16 PM IST

بھارت کی سب سے قدیم سیاسی پارٹی کانگریس نے اپنا 136واں و کانگریس سیوا دل نے 96واں یوم تاسیس نہایت تزک و احتشام کے ساتھ منایا۔ اس موقع پر بہار کےضلع ارریہ میں واقع کانگریس دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع کے تمام بلاک و پنچایت کے عہدے داران و کانگریس کارکنان شامل ہوئے۔

ارریہ: کانگریس کارکنان نے پارٹی کا 136 واں یوم تاسیس منایا

سب سے پہلے ضلع صدر انیل کمار سنہا نے پارٹی دفتر میں پرچم کشائی کی۔ اس کے بعد قومی ترانہ گایا گیا، بعد ازاں ایک ترنگا ریلی نکالی گئی جو پارٹی دفتر سے شروع ہوکر چاندنی چوک، اے ڈی بی چوک، کالی مندی، زیرو مائل، آزاد نگر ہوتے ہوئے واپس پارٹی دفتر پہنچی۔

اس موقع پر ضلع صدر انیل کمار سنہا نے کہا کہ کانگریس پارٹی بھارت کی سب سے قدیم پارٹی ہے جو آج اپنا 136 واں یوم تاسیس منا رہی ہے۔ کسی زمانے میں یہ پارٹی صرف پانچ لوگوں پر مشتمل تھی، اس نے مسلسل لوگوں کے مسائل اور جنگ آزادی میں اہم کردار ادا کیا اور آج پارٹی کے کروڑوں کارکنان سیاسی اور سماجی سطح پر بھارت کے مفاد میں اہم کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ کہتے ہیں کہ کانگریس مکت بھارت بنانا ہے، وہ اس بات کو سمجھ لیں کہ بھارت کے ریشہ ریشہ میں کانگریس پارٹی ہے، یہ واحد پارٹی ہے جو قومی سطح پر سیکولرزم کی بات کرتی ہے، غریبوں، بے سہاوں کی آواز بن کر فرقہ پرست پارٹیوں سے ٹکراتی ہے۔
کانگریس کے سینئر رہنما و فاربس گنج کے سابق رکن اسمبلی ذاکر انور نے کہا کہ ملک کی آزادی میں کانگریس کے رہنماؤں نے جو قربانیاں نچھاور کی ہیں اسے کبھی فراموش نہیں جا سکتا۔ بہار میں کانگریس پھر اپنے سابقہ دور میں واپس آئے گی، ہم لوگوں نے لائحہ عمل طے کیا ہے کہ ایک بار پھر زمینی سطح سے اپنے کارکنوں کو مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہر بلاک و پنچایت میں لوگوں کو بیدار کر ملک کی سالمیت اور بقا کے لئے لوگوں کو متحد کریں گے۔ آج ملک جس طرف جا رہا ہے یہ خوش آئند مستقبل کی نشاندہی نہیں ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر صدر عالم، معصوم رضا، عابد حسین انصاری، اخلاق الرحمن، اندو مشرا، خورشید خان، پون کمار وغیرہ بھی موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details