ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی کی سماجی تنظیم زندگی فاؤنڈیشن کی جانب سے دوشنبہ کو رفیع احمد قدوائی میموریل ضلع ومین ہسپتال میں دعوت کا اہتمام کیا گیا۔
بارہ بنکی : 'زندگی فاؤنڈیشن' کے زیر اہتمام ہسپتال میں دعوت تہری
دعوت میں تمام مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے تہری کھائی۔اس موقع پر مہمان خصوصی اے ایس پی نارتھ آر ایس گوتم نے تنظیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زندگی فاؤنڈیشن اصل خدمت کررہی ہے۔
تہری کی دعوت میں تمام مریضوں اور ان کے تیمارداروں نے تہری نوش فرمائی۔ تہری کی دعوت کے مہمان خصوصی ایڈشنل ایس پی نارتھ نے تمام افراد کو تہری پیش کی۔
واضح ہو کہ ضلع کی سماجی تنظیم زندگی فاؤنڈیشن مسلسل متعدد برسوں سے اس قسم کے کام کرتی رہی ہے۔ زندگی فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر ماہ کی 10 تاریخ کو زنانہ ہسپتال کی مریضوں کو پھل اور دودھ تقسیم کیا جاتا ہے۔
ہسپتال میں ہوئی تہری کی دعوت کے مہمان خصوصی اے ایس پی نارتھ آر ایس گوتم نے تنظیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زندگی فاؤنڈیشن مریضوں اور غریبوں کی خدمت کو ہی اپنا اصل مذہب سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں کافی وقت سے دیکھتا رہا ہوں کہ یہ تنظیم فلاحی کاموں میں مصروف رہتی ہے۔ وہیں زندگی فاؤنڈیشن کے صدر ظہیر انجم خاں نے یقین دہانی کرائی کہ تنظیم کا ہر ایک ممبر غریب، بے سہارا اور مریضوں کی خدمت کے لئے ہمیشہ تیار رہے گا۔