اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہزار بسوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیورز کی مکمل تفصیلات طلب

یوپی حکومت کے ایڈیشنل چیف سکریٹری اونیش کمار اوستھی کی جانب سے پرینکا گاندھی کو ایک خط بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے ایک ہزار بسوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیوروں کی مکمل تفصیلات طلب کی ہیں۔ یہ تفصیلات لکھنؤ کے ڈی ایم کو دینے کو کہا گیا ہے۔

yogi-govt-asks-priyanka-gandhi-to-provide-fitness-certificate-and-details-of-1000-bus
ہزار بسوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیورز کی مکمل تفصیلات طلب

By

Published : May 19, 2020, 12:23 PM IST

اترپردیش کی یوگی حکومت نے کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے لکھنؤ کے ضلع مجسٹریٹ کو بسوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ اور ایک ہزار بس ڈرائیوروں کے ڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ مکمل تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

دراصل پرینکا گاندھی نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ایک خط لکھ کر مزدوروں کو گھر لے جانے کے لئے ایک ہزار بسیں چلانے کی اجازت طلب کی تھی۔ پرینکا گاندھی نے 16 مئی کو ایک خط لکھا تھا۔ یوگی حکومت نے 18 مئی کو اس کی اجازت دے دی ہے۔

اس کے جواب میں پرینکا گاندھی نے ای میل کے ذریعے یوگی حکومت کو ہزاروں بسوں کی فہرست ارسال کی۔ اب حکومت نے انہیں دوبارہ خط لکھا ہے۔

ایڈیشنل چیف سکریٹری ہوم گورنمنٹ اتر پردیش اونیش اوستھی نے پرینکا گاندھی کو ایک خط لکھ کر بسوں کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں تفصیلات فراہم کرنے کے لئے کہا ہے۔

پرینکا کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پرینکا گاندھی نے 16 مئی کو وزیر اعلی کو ایک خط لکھا تھا۔ اسی تسلسل میں 18 مئی کو پرینکا گاندھی کے ای میل میں 1000 بسوں کی فہرست منسلک کردی گئی۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ لکھنؤ کو آگاہ کیا گیا ہے۔

پرینکا گاندھی سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام بسوں کے ساتھ ان کا فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیورز کا ڈرائیونگ لائسنس فراہم کریں۔ اس کے ساتھ انہیں آپریٹر کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کرنی ہوگی۔ تمام تفصیلات کے ساتھ سبھی بسوں کو ضلع مجسٹریٹ لکھنؤ کو صبح 9 بجے ورنداون یوجنا سیکٹر 15-16 پر دستیاب کرنے کو کہا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details