اردو

urdu

ETV Bharat / city

'زہریلی شراب سے ہونے والی اموات کے لئے یوگی حکومت ذمہ دار'

اتر پردیش میں شراب کی غیرقانونی تجارت اور اس کے استعمال سے مسلسل ہونے والی اموات کے لئے یوگی حکومت کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ، کانگریس نے بدھ کے روز ریاست بھر میں احتجاج و مظاہرہ کیا اور اس میں ملوث قصوروار افسران کے خلاف سخت کارروائی اورمتاثرین کنبوں کو مالی مدد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Congress
کانگریس

By

Published : Jun 9, 2021, 3:58 PM IST

کانگریس کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں منعقد دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے ، ریاستی صدر اجے کمار للو نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے دور میں ، غیر قانونی طور پر جعلی شراب کے کاروبار تیزی سے پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے شراب کا استعمال کرنے سے 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، لوگوں کے گھر برباد ہوچکے ہیں ، لیکن شراب مافیا بے خوف ہوکر شراب کے کاروبار میں مصروف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امبیڈکر نگر ، اعظم گڑھ کے واقعہ کے بعد علی گڑھ میں جس طرح سے 106 سے زیادہ افراد کی ہلاکت ہوئی اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکومت شراب مافیا کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے اور انہیں حکومت سے مکمل تحفظ حاصل ہے۔ اتنی ساری اموات کی ذمہ داری لیتے ہوئے وزیر ایکسائز کو برخاست کیا جانا چاہئے ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details