اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاستی عوام کو اپنے تہنیتی پیغام میںکہا کہ دیوالی تاریکی پر روشنی، جھوٹ پر سچ اور لامذہب پر مذہب کی جیت کا جشن ہے۔ یہ بعض عداوت پر سادگی و روادی کی جیت کا غماز ہے۔
یوگی۔آنندی نے دی دیوالی کی مبارک باد
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ و گورنر آنندی بین پٹیل نے روشنی کے تہوار دیوالی کی تمام ریاستی باشندوں کو مبارک مباد پیش کرتے ہوئے ان کی خوشحالی کی آرزو کا اظہار کیا۔
یوگی۔آنندی نے پیش کی دیوالی کی مبارک باد
یہ بھی پڑھیں:
سرحد پر شدید گولہ باری، بی ایس ایف جوان ہلاک
گورنر آنندی بین پٹیل نے اپنے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ فخر و روشنی کا مظہر دیوالی ہندوستانی تہذیب کے طرز زندگی کے اقدار کی نمائندگی کرتا ہے، جو ہمیں اندھیرے میں اجالے کی جانب بڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیوالی سماج میں خوشحالی لائے تاکہ خود کفیل ہندوستان کا خواب پورا ہو سکے۔