اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: محکمہ جنگلات کے ملازمین کے لیے ورکشاپ - جنگلی جانوروں کے تحفظ

ریاست اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں جمعرات کو محکمہ جنگلات کے ملازمین کے لئے ایک خاص ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

بارہ بنکی: محکمہ جنگلات کے ملازمین کے لیے ورکشاپ
بارہ بنکی: محکمہ جنگلات کے ملازمین کے لیے ورکشاپ

By

Published : Mar 25, 2021, 5:54 PM IST

ورکشاپ میں انہیں جنگلی جانوروں کی حفاظت کے ٹپس دئے گئے اور انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ اس حساس موضوع پر عوام کو کس طرح بیدار کرنا ہے، جس سے انسان اور جنگلی جانوروں کے درمیان ہونے والے تشدد پر قابو پایا جا سکے۔

بارہ بنکی: محکمہ جنگلات کے ملازمین کے لیے ورکشاپ
ورکشاپ کی صدارت کر رہے ڈی ایف او این کے سنگھ نے بتایا کہ' اس قسم کی ورکشاپ ملازمین کے لئے کافی ضروری ہے، اس سے انہیں جنگلی جانوروں کے تحفظ میں مدد ملے گی اور وہ پیشیورانہ جنگلی جانوروں کی حفاظت کر سکیں گے۔

اس موقع پر تمام ملازمین کو جنگلی جانوروں کا تحفظ کر کے انہیں ان کے ماحول میں پہونچانے کی حلف بھی دلائی گئی، ورکشاپ کے ٹرینر بھاسکر منی دکشت نے بتایا کہ زمین پر قدرت نے سب کو رہنے کا حق دیا ہے لیکن انسان نے اپنے آپ کو سب سے اوپر سمجھ کر دیگر جانوروں کی اہمیت کو کم کر دیا ہے۔ جبکہ ماحولیاتی توازن میں سب کا برابر کا حق ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جنگلی جانوروں کے ملنے پر خوف زدہ نہ ہوں ان سے دور رہ کر ان کے تحفظ کی کوشش کریں انہوں نے کہا کہ' عوام کو چاہیے کہ وہ جنگلی جانوروں کے سامنے آنے پر متعلقہ محکمے کو اطلاع دیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details