یونین لیڈر رچنا کٹیار نے بتایا کہ' سبھی خواتین تقریباً 3 برس سے 'جی وی کے ای ایم آر آئی' کمپنی کے زیر انتظام خواتین ہیلپ لائن نمبر 181 میں ملازمت کررہی ہیں۔ شروعات کے دو برس تک انہیں وقت پر تنخواہ مل جاتی تھی لیکن اس کے بعد کمپنی کے ذریعے تنخواہ کی ادائیگی میں تاخیر ہونے لگی اور اب تقریباً 11 ماہ گزر چکے ہیں ہمیں تنخواہ نہیں ملی ہے۔'
خواتین ملازمین نے کا کہنا ہے کہ' جب وہ اپنے تنخواہ کا مطالبہ کرتے ہیں تو کمپنی کہتی ہےکہ جب ہمیں حکومت کی جانب سے رقم نہیں مل رہی ہے تو ہم کیسے ملازمین کو تنخواہ دیں'۔