اردو

urdu

ETV Bharat / city

وائرلیس سیٹ چوری کرنے والا پولیس کی گرفت میں

سنہ 2019 میں لکھنؤ میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج ہوا جو بعد میں پر تشدد ہو گیا تھا۔ اسی میں پولیس وائرلیس سیٹ چوری کرنے والے افراد کو آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس وائرلیس سیٹ چوری کرنے والے افراد کو اج گرفتار کر لیا گیا ہے
پولیس وائرلیس سیٹ چوری کرنے والے افراد کو اج گرفتار کر لیا گیا ہے

By

Published : Dec 23, 2020, 2:22 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے پریورتن چوک پر 19 دسمبر 2019 کو شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج ہوا تھا اور شام ڈھلتے ڈھلتے ہی پر تشدد ہو گیا تھا، اس میں کئی بسز، بائک اور میڈیا کی گاڑیوں کو نذر آتش کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اسی دوران پولیس کا وائرلیس سیٹ چوری ہوگیا تھا۔

پولیس وائرلیس سیٹ چوری کرنے والے افراد کو اج گرفتار کر لیا گیا ہے

لکھنؤ پولیس کمشنر ڈی کے ٹھاکر کی قیادت میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ برس کا چوری کا وائرلیس سیٹ اور چوری کرنے والے راج حسین کو گرفتار کر لیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس 19 دسمبر کو تشدد کے دوران حسین آباد رام گنج چوکی اور ستکھنڈا چوکی پر فائرنگ و پتھراؤ کرتے ہوئے ستکھنڈا چوکی سے سامان چوری کرنے والے راج حسین کو پولیس ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔

وائرلیس سیٹ چوری کرنے والا پولیس کی گرفت میں

راج حسین پر سی اے اے اور این آر سی مظاہرین کو اکسانے اور مسلسل احتجاج میں شامل رہنے کا بھی الزام ہے۔

واضح رہے کہ پولیس کو لمبے عرصے سے راج کی تلاش تھی لیکن راج پولیس کی گرفت سے دور ہی رہا۔

بتایا جارہا ہے کہ لکھنؤ پولیس نے راج حسین پر مختلف دفعات میں مقدمہ درج کیا ہے۔ پولیس راج کی گرفتاری کو بڑا کارنامہ مان رہی ہے کیونکہ ایک برس بعد وہ پولیس گرفت میں آیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details