میرٹھ کے چودھری چرن سنگھ يونی ورسٹی کے شعبہ اردو میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر پہلی بین الاقوامی ویب نار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ جس میں دنیا بھر کے اديب وفنکار اپنے ادب اور فن کا مظاہرہ کریں گے۔
میرٹھ میں سہ روزہ بین الاقوامی ویب نار کا اہتمام - میرٹھ کی خبریں
ملک میں لاک ڈاؤن نے سماجی زندگی كو بھی تبدیل کرکے رکھ دیا ہے،سماجی فاصلاتی کی وجہ سے ادبی نشست اور سیمینار کے علاوہ ثقافتی پروگراموں كو بھی ختم کر دیا ہے، ان سب کی وجہ سے میرٹھ يونیورسٹی کے شعبہ اردو کی جانب سے پہلی مرتبہ 'سماجی تغیرات کے زبان ادب پر اثرات' کے عنوان سے ایک بین الاقوامی ویب نار کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
میرٹھ میں سہ روزہ بین الاقوامی ویب نار کا اہتمام
یہ ویب نار اپنی نوعیت کا پہلا ویب نار ہوگا جو اردو ہندی انگریزی کے علاوہ اور دوسری زبانوں میں بھی پیش کیا جائے گا، یہ ویب نار انٹر نیٹ کے ذریعے پوری دنیاں كو جوڑنے کا کام کرے گا۔
20 جون سے شرو ع ہو رہے اس ویب نار كو مختلف زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔ اس ویب نار میں دنیاں بھر کے اديب و فنکار اپنے ادب و فن سے دنیاں كو ایک پیلٹ فارم پر لانے کا کام کریں گے۔