اردو

urdu

ETV Bharat / city

یوپی میں شدید بارش کے امکانات - درجہ حرات میں کوئی تبدیلی نہیں

محکمہ موسمیات نے مشرقی و مغربی اترپردیش میں معمول سے زیادہ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

یوپی میں شدید بارش کے امکانات

By

Published : Jul 21, 2020, 8:58 PM IST

ریاست اترپردیش میں جاری مانسون کے درمیان محکمہ موسمیات نے آنے والے 2دنوں میں مشرقی و مغربی اترپردیش میں معمول سے زیادہ بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں مہاراج گنج، لکھیم پور کھیری،گورکھپور، رامنگر، سنگرولی، ترتیپور، بارہ بنکی اور رام سنیہی گھاٹ میں پانچ سینٹی میٹر بارش ہوئی ہے۔گورکھپور میں دن کے درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا گیا جبکہ کانپور،لکھنؤ اور الہ آباد میں درجہ حرات میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اٹاوہ میں سب سے زیادہ 38.2ڈگری درجہ حرات درج کیا گیا ہے۔

محکمہ کے مطابق آگرہ اور میرٹھ ڈویژن میں رات کے درجہ حرات میں گراوٹ کے آثار ہیں۔

محکمہ نے اگلے دو دنوں میں مشرقی، مغربی اترپردیش میں شدید بارش کے امکانات کی پیشین گوئی کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details