اترپردیش کے ضلع بستی میں خطرے کے نشان کے قریب پہنچ چکی سریو ندی کی بڑھتی طغیانی اور اونچی اٹھتی لہروں سے کم سے کم 100 دیہات کے باشندوں کی رات کی نیند اور دن کا چین اڑا ہوا ہے۔
آفیشیل ذرائع نے ہفتہ بتایا کہ سریو ندی خطرے کے نشان 92.730میٹر کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ندی کی آبی سطح میں ایک سینٹی میٹر فی گھنٹے کے حساب سے اضافہ ہو رہا ہے جس کے بعد اتوار تک ندی کی آبی سطح کے 92.770میٹر تک پہنچ جانے کے امکانات ہیں۔ پہاڑی اور میدانی علاقوں میں ہو رہی تیز بارش اور بیراج سے پانی چھوڑے جانے کی وجہ سے ندی کے بہاؤ میں تیزی اور سیلاب کے آثار ہیں۔