اردو

urdu

ETV Bharat / city

بدایوں: 25ہزار روپئے کا انعامی بدمعاش گرفتار - گولی لگنے سے زخمی

ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں پولیس نے خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد 25ہزار روپے کے انعامی بدمعاش کو گرفتار کر لیا۔

بدایوں: 25ہزار روپئے کا انعامی بدمعاش گرفتار
بدایوں: 25ہزار روپئے کا انعامی بدمعاش گرفتار

By

Published : Aug 12, 2020, 7:55 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں بدھ کو پولیس نے مڈبھیڑ میں ایک انعامی بدمعاش کو گرفتار کیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اشوک کمار ترپاٹھی نے بتایا کہ وناور تھانہ علاقے میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ گھٹ پوری میں دو بدمعاش لوٹ کی اشیاء فروخت کر رہے ہیں اور ریلوے اسٹیشن کے نزدیک کھڑے ہیں۔ اطلاع کی بنیاد پر پولیس موقع پر پہنچی تو بدمعاشوں نے ٹیم پر فائرنگ کی جس میں ایس او وناور راجیو کمار زخمی ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں ایک بدمعاش بھی گولی لگنے سے زخمی ہو گیا، جسے پولیس نے گرفتار کر لیا۔ گرفتار راشد پر 25ہزار روپئے کا انعام تھا۔

زخمی ایس او اور بدمعاش کا ضلع اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details