ریاست اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں اپنے شوہر کی موت کے بعد انشورینس اسکیم سے پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد وصول کرنے کے بعد بیوہ خاتون پر پڑوسیوں نے قابل اعتراض تبصرے کیے جس کے سبب گاؤں والوں اور خاتوں کے بیٹوں میں زبردست لڑائی چھڑ گئی۔
ہردوئی: دو گروپوں کے مابین شدید جھڑپ کی ویڈیو وائرل دونوں طرف سے مسلسل لاٹھیوں اور ڈنڈوں کی بوچھاڑ ہونے لگی اور تھوڑی ہی دیر میں گاؤں کی سڑکوں پرلوگوں کا ہجوم نکل آیا۔
ان سارے واقعات کی ایک ویڈیو کسی مقامی شخص نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس گاؤں پہنچ گئی اور فوری طور پر دونوں فریقین کے خلاف احتیاطی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔دونوں فریقین کو دفعہ 151 کے تحت ایس ڈی ایم عدالت میں پیش کیا گیاہے۔
ھردوئی ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس گیان جے سنگھ نے بتایا کہ قاسم پور تھانہ علاقے کے سرہری گاؤں کی ایک بیوہ خاتون پر قابل اعتراض تبصرے کرنے پر ان کے بیٹے اور گاؤں کے کچھ لوگوں کے درمیان شدید چھڑپیں ہوئیں اس معاملے کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد دونوں فریقین کے خلاف احتیاطی کارروائی کی گئی ہے'۔