اترپردیش پولیس کے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے بین ریاستی منشیات اسمگلر گروہ کے چار ارکین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 200 کلو گرام گانجہ بر آمد کیا ہے۔ ضبط گانجے کی قیمت 45لاکھ روپئے بتائی جاتی ہے۔
ایس ٹی ایف ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ کافی دنوں سے بندیل کھنڈ کے مختلف اضلاع میں منشیات کی اسمگلنگ کرنے والے گروہ کے مستعد ہونے کی خبریں موصول ہو رہی تھیں۔ گروہ کو پکڑنے کے لئے ایس ٹی ایف دفتر میں واقع اینٹی ڈکیتی ٹیم کو لگایا گیا تھا۔ اس درمیان اطلاع ملی کہ منی ٹرک میں بھاری مقدار میں گانجہ باندہ لایا جا رہا ہے۔