اردو

urdu

ETV Bharat / city

لکھنؤ: داؤد احمد کے اپارٹمنٹ پر ایل ڈی اے کی انہدامی کارروائی - داؤد احمد کے کمرشل اپارٹمنٹ

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات و املاک کے خلاف مسلسل کارروائی کی جا رہی ہے۔ بدھ کو سابق رکن پارلیمان داؤد احمد کے اپارٹمنٹ پر ایل ڈی اے نے انہدامی کارروائی کی۔

داؤد احمد کے اپارٹمنٹ پر ایل ڈی اے کی کارروائی
داؤد احمد کے اپارٹمنٹ پر ایل ڈی اے کی کارروائی

By

Published : Mar 17, 2021, 7:46 PM IST

اُتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) لگاتار حرکت میں ہے۔ شہر میں غیر قانونی عمارتوں کی نشاندہی کرکے انہیں توڑا جا رہا ہے۔ اسی تسلسل میں لکھنؤ کے نبی اللہ روڈ پر بہوجن سماج پارٹی کے سابق ممبر پارلیمنٹ داؤد احمد کے کمرشل اپارٹمنٹ کو غیر قانونی بتاتے ہوئے منہدم کر دیا گیا۔

یہ کارروائی لکھنؤ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے انفورسمنٹ اسکواڈ اور پولیس پی اے سی اہلکاروں کی موجودگی میں کی گئی۔

معلوم ہوا ہے کہ 10 فروری 2021 کو جوائنٹ سیکریٹری ریتو سہاس نے ایل ڈی اے کے نائب صدر ابھیشیک پرکاش کی ہدایت پر سابق بی ایس پی ممبر داؤد احمد کے نام سے منسوب غیر قانونی کمرشل اپارٹمنٹ کو منہدم کرنے کا حکم پاس کیا تھا۔

بدھ کو اس کارروائی سے پہلے سال 2019 میں رہائشی نقشہ پر زیر تعمیر غیر قانونی کمرشل اپارٹمنٹ کو سیل کر دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود داؤد احمد کی جانب سے مسلسل غیرقانونی تعمیرات کی جا رہی تھی، جس پر آج انہدامی کارروائی کی گئی۔

بی ایس پی سے سابق ممبر پارلیمنٹ داؤد احمد لکھنؤ کے نبی اللہ روڈ پر 7000 مربع فٹ اراضی پر رہائشی اپارٹمنٹ کے بجائے کمرشل اپارٹمنٹ بنا رہے تھے۔ اس کی وجہ سے، انہیں لکھنؤ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پہلے نوٹس دیا تھا لیکن کام نہ روکنے کی وجہ سے توڑنے کی کارروائی کی گئی ہے۔

اُتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات پر کارروائی کی جاری ہے۔ اس سے قبل مختار انصاری کی عمارت پر بھی کارروائی کی گئی تھی اور اب بی ایس پی کے سابق ممبر پارلیمنٹ داؤد احمد کی غیر قانونی تعمیر پر بھی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details