کورونو وبا کے چلتے اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے امتحان کو بھی سی بی ایس ای بورڈ، یو پی بورڈ، آئی سی ایس ای بورڈ کی طرز پر امتحان منسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔
کابینی وزیر نند گوپال نندی نے بتایا کیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر معمولی حالات کے پیش نظر اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے زیر انتظام تسلیم شدہ و سرکاری امداد یافتہ مدارس کے طلبا کو تعلیمی سیشن 2020-21 میں 10 ویں اور 12 ویں کے امتحان کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ ہی مدرسہ بورڈ کے قریب 16 ہزار مدارس میں وسطانیہ اور فوقانیہ کے امتحانات بھی اس بار نہیں ہوئے، بورڈ نے سبھی بچوں کو آگے کی کلاس میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وبائی امراض کو دیکھتے ہوئے درجہ ایک سے 8 ویں تک، 9 ویں اور 11 ویں کے طلبا کو اگلے کلاس میں ترقی دی گئی ہے۔
بورڈ کے 10 ویں اور 12 ویں کے امتحان منسوخ مسٹر نندی نے یہ بھی کہا کہ اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کی طرف سے تجویز کردہ تعلیمی سیشن 2020 کے بورڈ امتحانات میں سیکنڈری کلاس (10 ویں) اور سینئر سیکنڈری کلاس (12 ویں) کے رجسٹرڈ طلبہ کے نتائج کی تیاری کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
قابل ذکر ہے کہ "مدرسہ بورڈ بھی 10 ویں اور 12 ویں کے طلبہ و طالبات کو ششماہی اور پری بورڈ امتحان میں حاصل کئے گئے نمبر کی بنیاد پر نمبر جاری کرنے کی پوری امید ہے۔ حالانکہ مدرسہ بورڈ کے ذمہ داران یو پی بورڈ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے کیونکہ مدرسہ بورڈ بھی یو پی بورڈ کی طرز پر طلبا کے نتائج کا اعلان کرے گی۔"