اردو

urdu

ETV Bharat / city

بجنور: وزیر صحت نے ضلع ہسپتال کا دورہ کیا - بجنور ضلع ہسپتال

ریاستی حکومت کی جانب سے دیے گئے حکم کے مطابق وزیرصحت اتل گرگ نے تمام ضلع ہسپتالوں کا دورہ کیا، دورہ کے دوران انہوں نے تمام کورونا وائرس متاثرین کے تعلق سے کسی بھی طرح کی لا پروائی نہ برتنے کی ہدایت دی۔

بجنور: وزیرصحت نے ضلعی ہسپتال کا دورہ کیا
بجنور: وزیرصحت نے ضلعی ہسپتال کا دورہ کیا

By

Published : Jun 7, 2020, 9:22 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ریاستی وزیر صحت نے ضلع ہسپتالوں کا دورہ کیا۔ ساتھ ہی وزیر نے حاملہ خواتین کو سو سو روپے بھی بطور ہدیہ دیے۔

بجنور: وزیرصحت نے ضلعی ہسپتال کا دورہ کیا

آپ کو بتادیں کہ حکومت کے فیصلے کے مطابق وزیر صحت نے کورونا وائرس متاثرین کے تعلق سے کسی طرح کی لاپرواہی نہ برتنے اور انہیں نظر انداز نہ کیے جانے کے معاملے سے ضلعی ہسپتا ل کا دورہ کیا۔

وزیر صحت اتل گرگ نے ہسپتال کے ساتھ ساتھ عام مریضوں کا بھی معائنہ کیا، وزیر صحت نے آملہ ہسپتال میں حاملہ خواتین سے معلومات اکٹھا کیں، کے انہیں وقت پر کھانا مل رہا ہے یا نہیں۔

اس دورہ کے دوران وزیر صحت کو ضلع ہسپتال میں کسی طرح کی خامیاں دیکھنے کو نہیں ملیں۔ وزیر صحت نے ہسپتال کے تمام طبی عملے کی ستائش کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details