پرنسپل سکریٹری ریاستی حکومت زراعت ڈاکٹر دیویش چترودی نے اس سلسلے میں 3 اپریل کو ایک حکم جاری کیا ہے، محکمہ زراعت اور تمام ضلعی عہدیداروں کو بھیجے گئے اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایک نجی ٹریکٹر کمپنی کی جانب سے یہ پیش کش کی گئی ہے کہ وہ تین ماہ تک کاشتکاروں کو ٹریکٹر سمیت کٹائی کا سامان مفت فراہم کرنے کرے گی۔
کمپنی کے افسران تمام متعلقہ اضلاع میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سے رابطہ کریں گے اور کسانوں کو ان کی ضروریات کے مطابق یہ خدمات مفت فراہم کریں گے، اس سسٹم میں حکومت کی طرف سے کوئی اخراجات نہیں اٹھائے جائیں گے اور نہ ہی کمپنی کے لوگ کسی کسان سے کرایہ وصول کریں گے۔