اتر پردیش میں کانگریس کی رہنما آرادھنا مشرا مونا نے کہا کہ اترپردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی جانب سے راجستھان ٹرانسپورٹ کارپوریشن کو پہلے ہی ایک تجویز بھیج دی گئی تھی، جس میں یوپی روڈ ویز نے ہی کہا تھا کہ راجستھان ٹرانسپورٹ کارپوریشن بسوں میں ڈیزل کا بندوبست کرے اور انہیں بل بھیجے۔
کانگریس قانون ساز پارٹی کی رہنما ارادھنا مشرا مونا، کانگریس کے ریاستی نائب صدر وریندر چودھری اور اقلیتی محکمہ کے صدر شاہنواز عالم نے جمعہ کی شام مشترکہ طور پر میڈیا کو بتایا کہ کانگریس کی طرف سے تارکین وطن مزدوروں کے لیے بھیجی گئی ای ہزار بسیں کے بارے میں ریاستی حکومت کا جھوٹ بے نقاب ہوچکا ہے, راجستھان حکومت نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ جن بسوں کی تصیلات حوالے کی گئی تھی اس میں 1032 بسوں کے تمام دستاویزات مکمل ہیں۔