خواتین کو بااختیار بنانے، خواتین کا احترام، خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کے لئے مہم چلا کر لوگوں کو بیدار کیا جائے گا۔ مہم خواتین اور بچوں کے تئیں احترام اور حفاظت کا جذبہ پیدا کرنے اور خواتین کی خود انحصاری کی ضرورت کو تقویت فراہم کرے گی۔
'مرکزی اور ریاستی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے پرعزم' - خواتین کے تحفظ
اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی حکومت خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے پرعزم ہے۔
این آئی سی میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ عہدیداروں اور عوامی نمائندوں سے بات کرتے ہوئے اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ وزیر اعظم کا عزم ہے کہ خواتین کو وہ تمام سہولیات اور مواقع ملنے چاہئیں جس سے وہ اپنی زندگی اور معاشرے میں ترقی کرسکیں۔
انہوں نےضلع کی میونسپل کونسل بستی کی چیئرمین روپم مشرا اور کپتان گنج بلاک کی نکٹی دیوی بزرگ گاؤں کی گرام پردھان ورشا سنگھ سے بات چیت کر کے خواتین کے تحفظ اور انہیں خود کفیل بنانے کے لیے کیے جارہے کام کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔