اتر پردیش کی یوگی حکومت کو اسمبلی سے جبرا مذہب تبدیلی بل کو منظوری مل گئی ہے۔ اس بل کو قانون ساز کونسل میں پاس کرانے کے بعد اسے دستخط کے لیے گورنر کے پاس بھیجا جائے گا، اس کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ حالانکہ قانون ساز کونسل میں حکومت کو منظوری کے لئے کافی جدوجہد کرنی ہوگی۔
اترپردیش: تبدیلی مذہب بل اسمبلی میں منظور - بجٹ سیشن
یوگی حکومت نے 24 نومبر 2020 کو 'جبرا مذہب تبدیلی آرڈیننس' کو منظوری دی تھی اور آج بجٹ سیشن کے دوران اسمبلی میں وہ پاس ہو گیا ہے۔ تاہم، اس بل کو قانون ساز کونسل میں پاس کرانے کے بعد اسے دستخط کے لیے گورنر کے پاس بھیجا جائے گا، اس کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔
اترپردیش: تبدیلی مذہب بل اسمبلی میں منظور
واضح رہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کچھ ماہ قبل بیان دیا تھا کہ لو جہاد کرنے والوں کے خلاف قانون بنایا جائے گا اور ایسا کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی حالانکہ الہ آباد ہائی کورٹ کی دو رکنی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ دو بالغ عورت مرد کو اپنے طرح کی زندگی جینے کا حق ہے۔ اس میں 'ریاست' بھی دخل اندازی نہیں کر سکتی ہے اس کے باوجود قانون بن گیا۔