اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: ایس ایس بی کی سائیکل ریلی کا گرم جوشی سے استقبال - Bicycle Rally in barabanki

ملک کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے پر منائے جارہے امرت مہتسو کے تحت سیما سرکشا بَل (ایس ایس بی) کی سائیکل ریلی ہفتہ کو اترپردیش کے بارہ بنکی پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ اس ریلی کا مقصد نوجوانوں کو جہدِ آزادی کے متعلق بیدار کرنا ہے۔

Twelve Banks Reach SSB Bicycle Rally
Twelve Banks Reach SSB Bicycle Rally

By

Published : Sep 19, 2021, 7:46 AM IST

بارہ بنکی: آزادی کی 75ویں سالگرہ پر منائے جا رہے آزادی کے امرت مہتسو کے تحت سیما سرکشا بل (ایس ایس بی) کی جانب سے آسام کے تیجپور سے شروع ہوئی سائیکل ریلی ہفتہ کو بارہ بنکی پہنچی۔ جہاں ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا، ساتھ ہی اعزازیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ موقع پر مختلف ثقافتی اور حب الوطنی پر مبنی پروگرام پیش کئے گئے۔

ویڈیو دیکھیے

بارہ بنکی کے شیورام سنگھ انٹر کالج میں رکن پارلیمان اوپیندر راوت سمیت انتظامیہ اور پولیس کے تمام افسران نے ایس ایس بی کے جوش و جذبے کو سلام کیا اور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے سائیکل ریلی میں شرکت کر رہے ایس ایس بی کے جوان کا پھولوں کا ہار پہناکر اعزاز کیا گیا۔


واضح ہو کہ ایس ایس بی کی سائیکل ریلی 25 اگست سے آسام کے تیجپور سے شروع ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: گلفشاں کے خلاف لگا یو اے پی اے تو اپنوں نے بھی توڑا رشتہ

یہ سائیکل ریلی روزانہ 100 کلومیٹر کا سفر طئے کرتی ہوئی اب تک 1700 کلومیٹر کا سفر طئے کر چکی ہے۔ یکم اکتوبر کو یہ دہلی کے راج گھاٹ پہنچے گی، جہاں 2 اکتوبر کو ایک پروگرام منعقد کر اس ریلی کا اختتام ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جونپور: سابق رکنِ اسمبلی حاجی افضال کی پہلی برسی منائی گئی

تیجپور کے بعد اس میں گواہاٹی، سلی گوڑی اور پٹنہ فرنٹیئر شامل ہو چکی ہے۔ ابھی تک اس میں 72 جوان شریک ہو چکے ہیں۔ اس ریلی کا مقصد نوجوانوں کو جہدِ آزادی کے متعلق بیدار کرنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details