ٹرانسپورٹ کمشنر دھیرج ساہو نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے پیش نظر گذشتہ دن ریاستی حکومت نے ضلعی کلکٹرز کو یہ ہدایت کی تھی کہ وہ کچھ اضلاع میں ڈھابوں ورکشاپس کے لیے جگہ کا تعین کریں تاکہ ڈرائیورز، آپریٹرز کی سہولیات پر بھی غور کیا جا سکے۔
آپ کو بتادیں کہ اس حکم نامے کے بعد تمام ضلعی کلکٹرز کو قومی شاہراہوں اور ریاستی شاہراہوں پرضرورت کے مطابق ڈھابوں اور ورکشاپس کی نشاندہی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔