اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: راجیو گاندھی کو خراج عقیدت - ملک کے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی

راجیو گاندھی کا آج 76 واں یوم پیدائش ہے، بارہ بنکی ضلع کاگریس پارٹی کے کارکنان نے ان کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

کانگریس کارکنان نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی
کانگریس کارکنان نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی

By

Published : Aug 20, 2020, 4:12 PM IST

ریاست اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ملک کے سابق وزیراعظم آنجہانی راجیو گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر کانگریس کارکنان نے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کارکنان نے عہد کیا کہ وہ راجیو گاندھی کے کاموں کو عوام تک پہنچائیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

بارہ بنکی: کانگریس کارکنان نے راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کی

بارہ بنکی میں کانگریس پارٹی کے ضلع دفتر پر راجیو گاندھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے خصوسی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ اس موقع پر وہاں موجود تمام عہدے داران نے راجیو گاندھی کے ذریعے کرائے گئے کاموں کو یاد کیا۔

مزید پڑھیں:

یوم پیدائش پر راجیو گاندھی کو خراج عقیدت

کانگریس کارکنان نے راجیو گاندھی کی تصویر پر گل پوشی کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کی۔ اس کے بعد ضلع صدر محمد محسن نے کہا کہ' بی جے پی راجیو گاندھی کے خلاف پروپیگنڈہ کر کے عوام کو یہ بتانا چاہتی ہے کانگریس اور گاندھی کنبے نے کچھ نہیں کیا، لیکن حقیقت یہ ہے ملک کے تمام بڑے کام کانگریس کےدوران اقتدار ہی مکمل ہوئے ہیں'۔ انہوں نے کہا کہ' ہم ان کی سالگرہ پر یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم ان کے کاموں کو عوام تک پہنچانے کا کام کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details