اردو

urdu

ETV Bharat / city

Three Motorcyclists killed in Road Accident: سڑک حادثہ میں موٹر سائکل پرسوار تین افراد ہلاک

پرتاپ گڑھ کے تھانہ کندھئی علاقے ایسن پور گاوں کے رہائشی لکی سنگھ (22), یوسف (24) و شرون شرما (25) سمیت تینوں افراد موٹر سائکل سے شادی کی تقریب میں شامل ہونے پٹی گئے تھے۔واپسی کے دروان سڑک حادثہ میں تینوں کی موت ہوگئی۔ Three killed in Road Accident in Uttar Pradesh

سڑک حادثہ
سڑک حادثہ

By

Published : Feb 11, 2022, 1:04 PM IST

اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کندھئی علاقے کے تیرہ میل گاوں کے نزدیک گزشتہ شب پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں موٹر سائکل پر سوار تین افراد کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی ۔Three killed in Road Accident in Uttar Pradesh

ایس ایچ او ستیندر سنگھ نے بتایا کہ تھانہ کندھئی علاقے ایسن پور گاوں کے رہائشی لکی سنگھ (22), یوسف (24) و شرون شرما (25) سمیت تینوں افراد موٹر سائکل سے شادی کی تقریب میں شامل ہونے پٹی گئے تھے ،جہاں واپسی میں پرتاپ گڑھ پٹی روڈ پر تیرہ میل گاوں کے نزدیک ایک بے قابو کار سے ٹکرانے کے سبب تینوں کی جائے حادثہ پر موت ہوگئی ۔ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہوگیا ۔

مزید پڑھیں:پرتاب گڑھ: سڑک حادثے میں انسپکٹر، کانسٹیبل سمیت دو خواتین ہلاک

لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details