مرکزی سڑک ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری نےآج کہا کہ برج چوراسی کوس پریکرما مارگ Bridge 84 Kos Prikarma Marg کو جلد ہی قومی شاہراہ قرار دیا جائے گا اور 361.5 کلومیٹر طویل راستے کو 5000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے از سر نو بنایا جائے گا۔
گڈکری نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) جلد ہی برج چوراسی کوس پرکرما کے 361.5 کلومیٹر طویل راستے کو قومی شاہراہ قرار دے گی اور پرکرما مارگ کوپانچ ہزار کروڑ خرچ کر کے آراستہ و پیراستہ کیا جائے گا۔
اتر پردیش برج تیرتھ وکاس پریشد اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے اس کی ترقی کے لیے وسیع پیمانے پر روڈ نقشہ تیار کیا ہے۔ اس سے قبل برج چوراسی کوس پرکرما کا سروے کیا گیا تھا اور پرکرما مارگ کو بہتر بنانے کے لیے مشورے لیے گئے تھے۔
متھرا کی ایم پی ہیما مالنی نے نہ صرف برج چوراسی کوس پرکرما کو مسافروں کے لیے بہتر بنانے کے بارے میں سوچا بلکہ اسے بہتر بنانے کے لیے مرکزی روڈ ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے کئی بار درخواست بھی کی۔ ا