اردو

urdu

ETV Bharat / city

بارہ بنکی: 7 ماہ بعد یوم تحصیل کا انعقاد

ریاست اترپردیش کے تمام اضلاع کی طرح بارہ بنکی میں بھی تقریبا 7 ماہ بعد یوم تحصیل (سمپورن سمادھان دیوس) کا انعقاد کیا گیا۔

The number of complaints on the Tehsil Day is low
بارہ بنکی: 7 ماہ بعد یوم تحصیل کا انعقاد

By

Published : Sep 15, 2020, 4:58 PM IST

ضلع کے نواب گنج تحصیل میں ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں یوم تحصیل کا اہتمام کیا گیا، تحصیل میں کووڈ-19 سے تحفظ کے تمام انتظامات کئے گئے تھے، لیکن اس کے باوجود فریادیوں کی تعداد کم رہی۔ قبل کے مقابلے صرف 25 فیصدی ہی فریادی آئے۔

بارہ بنکی: 7 ماہ بعد یوم تحصیل کا انعقاد

کرونا وائرس وبا کے درمیان انتظامیہ کی تمام کارکردگی اب پہلے کے مثل ہوتی جا رہی ہے. ہر ماہ کے پہلے اور تیسرے منگل کو ہونے والا یوم تحصیل تقریبا 7 ماہ بعد منعقد ہوا۔

توم تحصیل میں کووڈ-19 کے پیش نظر تمام انتظامات کئے گئے تھے سماجی فاصلے کے لئے ٹینٹ لگاکر فریادیوں کو بٹھانے کا انتظام کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ٹوکن کے ذریعے ایک ایک فریادی کا درجہ حرات ناپنے اور سینیٹائیز کرنے کے بعد ہی افسران تک بھیجا گیا۔

مزید پڑھیں:

علی گڑھ میں کورونا کے 194 نئے کیسز

ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ اس پروگرام سے کسی کی صحت پر اثر نہ پڑے اس کے لئے خاص انتظام کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کورونا وبا سے قبل یوم تحصیل میں 300 کے قریب شکایات آتی تھیں، لیکن ابھی کم فریادی آئے ہیں، دوسری جانب فریادی بھی یوم تحصیل شروع ہونے سے کافی خوش ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details