ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں الامام ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر محمد عمران صدیقی نے کہا کہ 'نجی نیوز چینل کے اینکر نے جس طرح سے خواجہ معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے لیے نازیبا کلمات استعمال کیے ہیں، ہم سب کو اس سے دلی تکلیف ہوئی ہے اور یہ کلمات ناقابل برداشت ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی کسی بزرگ شخصیات پر ایسے کلمات کا استعمال کرنے کی جسارت نہ کر سکے۔'
عمران صدیقی نے بتایا کہ 'خواجہ اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے آستانے میں سماج کے سبھی لوگ عقیدت رکھتے ہیں اور وہاں حاضری دیتے ہیں۔ وزیراعظم کی طرف سے بھی عرس کے دوران وہاں پر چادر پیش کی جاتی ہے۔'