اردو

urdu

ETV Bharat / city

وزیر صحت کا دورہ اسپتال

محکمہ صحت کے وزیراتل گرگ نے امروہہ میں گجرولا اور دھانورا اسپتال کا معائنہ کیا۔

وزیر صحت اتل گرگ کا دورہ اسپتال

By

Published : Nov 23, 2019, 7:31 PM IST

ریاست اترپردیش میں محکمہ صحت کے وزیر اتل گرگ نے ضلع امروہہ کے گجرولا اور دھانورا سرکاری اسپتال کا معائنہ کیا۔

وزیر صحت اتل گرگ کا دورہ اسپتال

وزیر صحت نے اسپتال کی صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ مریضوں کے حالات کو جاننے کی بھی کوشش کی۔

اُنہوں نے مریضوں سے بات کرکے اسپتال میں ملنے والی دوا کے بارے میں بھی جانکاری لی۔

اتل گرگ نے کہا کہ پہلے کی حکومت کے مقابلے ہماری حکومت میں محکمہ صحت میں جو تبدیلی آئی ہے یہ دیکھنے کے قابل ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پچھلی حکومت میں صرف وزیر بن جانے کی کوشش رہتی تھی لیکن یوگی حکومت میں کام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

آتل گرگ نے کہا کہ آج 15 ہزار ڈاکٹر سرکاری اسپتالوں میں موجود ہیں اور آنے والے دس برسوں میں سرکاری اسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی پوری ہو جائیگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details