اردو

urdu

ETV Bharat / city

”گونڈا جلد ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا” - وردھن سنگھ

ریاست اتر پردیش کے گونڈہ پارلیمانی حلقے کے رکن پارلیمان کیرتی وردھن سنگھ نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کی۔

جلد ہی گونڈا ترقی کی راہ پر: وردھن سنگھ

By

Published : Aug 28, 2019, 2:55 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:44 PM IST

گونڈا لوک سبھا حلقہ سے رکن پارلیمان کیرتی وردھن سنگھ نے آج صحافیوں کو بتایا کہ انتخابات میں کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آ گیا ہے۔ اسی سلسلے میں رکن پارلیمان نے ضلع مجسٹریٹ سے ملاقات کر کے تبادلہ خیال کیا۔

جلد ہی گونڈا ترقی کی راہ پر: وردھن سنگھ

انہوں نے بتایا کے گونڈا میں لوگوں کو تعلیم ، صحت اور صفائی کے شعبے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، شہر میں ایک بھی میڈیکل کالج نہیں ہے ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ویمنس ڈگری کالج اور گونڈا نگر میں جلد از جلد سیور لائن کے لیے تجاویز حکومت کو بھیجی جائے گی اور اس پر کام بھی جلد ہی شروع ہو جائے گا۔

کیرتی وردھن سنگھ گونڈا لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کے رکن پارلیمان ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details