حج جیسی مقدس عبادت آئندہ ماہ شروع ہوگی جس کے لیے ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ سے عازمین حج کے پہلے وفد کو ریاستی وزیر برائے مسلم وقف و حج محسن رضا اور مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے گلاب کے ذریعہ اسقبال کیا۔
لکھنؤ سے عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ - خالد رشید فرنگی
مولانا خالد رشید فرنگی محلی نے پہلے حج قافلہ کو ہری جھنڈی اور ریاستی وزیر محسن رضا نے بھگوا پرچم دکھاکر روانہ کیا۔
:لکھنؤ سے عازمین حج کی پہلی پرواز 21 جولائی کو صبح 2:25بجے فلائٹ نمبر ایس وی 5641 سے روانہ ہوگئی۔
واضح رہے کہ لکھنؤ سے عازمین حج کی پہلی فلائٹ تھی، جس میں 300 لوگ مقدس سفر پر جا رہے ہیں۔ لکھنؤ ایرپورٹ سے کل 4 فلائٹ مقدس سفر کے لئے پرواز کریں گی۔
منسٹر محسن رضا نے کہا کہ حکومت نے عازمین حج کو کسی طرح کی پریشانی نہ ہو، اس کے لئے پہلے سے ہی سہولت فراہم کرا دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عازمین حج سفر مبارک پر جا رہے ہیں، اللہ سے دعا ہے کہ ان کے حج کو قبول فرمائے اور یہ ہمارے ملک کے لیے امن و امان کی دعا کریں۔