اردو

urdu

تبلیغی جماعت کے رکن کو ذمہ دار شہری کا اعزاز

ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے تبلیغی جماعت کے اراکین کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، لیکن اب صورت بدل رہی ہے، تبلیغی جماعت کے رکن کو ایک ذمہ دار شہری ہونے کے اعزاز سے نوازا گیا۔

By

Published : May 15, 2020, 2:13 PM IST

Published : May 15, 2020, 2:13 PM IST

تبلیغی جماعت کے رکن کو ذمہ دار شہری کا اعزاز
تبلیغی جماعت کے رکن کو ذمہ دار شہری کا اعزاز

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں تین اپریل کو تبلیغی جماعت سے وابستہ شخص محمد واحد نے خود کا میڈیکل جانچ کروایا تھا، جانچ کے بعد محمد واحد کی رپورٹ مثبت آئی، جس کے بعد انہوں نے خود کو 21 دنوں کے لیے قرنطین کر لیا۔

قرنطین کرنے کے بعد محمد واحد کی دوسری رپورٹ منفی آئی اس کے بعد بھی وہ 14 دن گھر میں قرنطین میں رہے، اور انہوں نے سماجی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ایک اہم فرض کو انجام دیا۔

لکھنؤ جوائنٹ پولیس کمشنر (لاء اینڈ آرڈر) نونیت اروڑہ نے انہیں ذمہ دار شہری ہونے پر سرٹیفکیٹ دے کر اعزاز سے نوازا

سماج میں ایک طرف تبلیغی جماعت کی بنیاد پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی جا رہی ہیں، وہیں اس طرح کی تصویر سکون دینے والی ہیں، اس سے پہلے بھی تبلیغی جماعت سے وابستہ جو افراد کورونا مثبت پائے گئے تھے، صحت یاب ہونے کے بعد انہوں نے اپنا پلازمہ عطیہ کرنے کا فیصلہ لیا تھا، جس سے ان کی ہر جانب تعریفیں ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details