اردو

urdu

ETV Bharat / city

شجرکاری کے ساتھ دھنی پور مسجد کا علامتی سنگ بنیاد - Symbolic foundation of Dhannipur Mosque with tree planting

اجودھیا میں انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن کے صدر زفر فاروقی سمیت نو عہدیداران نے دھنی پور مسجد کا علامتی سنگ بنیاد رکھا۔

مسجد کے لیے دی گئی زمین پر شجر کاری بھی کی
مسجد کے لیے دی گئی زمین پر شجر کاری بھی کی

By

Published : Jan 26, 2021, 5:03 PM IST

ریاست اترپردیش میں ضلع اجودھیا کے گاؤں دھنی پور انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے صدر زفر فاروقی سمیت نو عہدیداران نے یوم جمہوریہ کے موقع پر شجرکاری کرکے اور پرچم لہرا کر دھنی پور مسجد کا علامتی سنگ بنیاد رکھا۔

شجرکاری کے ساتھ دھنی پور مسجد کا علامتی سنگ بنیاد

بابری مسجد سے تقریباً 25 کلومیٹر کی مسافت پر لکھنؤ، فیض آباد قومی شاہراہ پر واقع دھنی پور گاؤں میں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ٹرسٹ کے ذمہ داران منگل کے روز یہاں پہنچے جہاں انہوں نے مسجد کے لیے دی گئی زمین پر شجر کاری بھی کی۔

اس موقع پر مسٹر فاروقی نے ترنگا پرچم لہرایا اور علامتی سنگ بنیاد رکھا اور نماز بھی ادا کی۔

انہوں نے جانے سے پہلے ٹرسٹ کے عہدیدار مسجد کے لیے کھودی گئی بنیاد سے 20 فٹ گہرائی کی مٹی کا معیار پرکھنے کے لیے اسے ساتھ لے گئے۔

انڈو اسلامک کلچر فاؤنڈیشن کے صدر زفر فاروقی سمیت نو عہدیداران نے دھنی پور مسجد کا علامتی سنگ بنیاد رکھا

ٹرسٹ کے سکریٹری اور ترجمان اطہر حسین نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر ملی پانچ ایکڑ زمین پر دھنی پور مسجد کی علامتی بنیاد آج رکھی گئی ہے حالانکہ مٹی کا معیار کسوٹی پر پرکھنے کے لیے لیب بھیجا جائے گا جس کے بعد بنیاد کی رسمی شرعاوت کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ مسجد کا نقشہ فائنل ہو چکا ہے تاہم ٹرسٹ کی جانب سے آن لائن اجودھیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں دھنی پور مسجد کا نقشہ بھیج کر پاس کروانا چاہتا تھا لیکن ابھی یہ سہولت اجودھیا ڈیویلمنٹ اتھارٹی میں مہیا نہیں ہے۔ مسجد کے ساتھ ساتھ دو سو بیڈ کا ہسپتال اور میوزیم بھی بنایا جائے گا۔

مسجد کے لیے دی گئی زمین پر شجر کاری بھی کی

انہوں نے بتایا کہ آنے والے وقت میں ماحولیات کے تحفظ کے پیش نظر دھنی پور مسجد کی زمین پر آسٹریلیا، امیزن اور دنیا کے دیگر مقامات سے منگوائے گئے آکسیجن دینے والے پودوں کو لگایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسجد کے آس پاس ایک بڑی لائبریری بھی بنائی جائے گی۔ کمیونٹی کچن کے تحت ایک ہزار لوگوں کو مفت کھانہ فراہم کیے جانے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

ٹرسٹ کے اراکین میں عدنان شاہی، سکریٹری اطہر حسین، فیض آفتاب، محمد جنید صدیقی، شیخ سیدالزمن، محمد راشد، عمران احمد سمیت دیگر عہدیدار شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details