ریاست اترپردیش میں ان دنوں لا اینڈ آرڈر مکمل طور پر بگڑا ہوا ہے، جبکہ پولیس کسی معاملے کا پردہ فاش کرے یا پولیس کی طرف سے کوئی کاروائی کرے تو اس معاملے پر اب سوال اٹھنے لگے ہیں۔
سابق پولیس افسر سے وجے کانت خاص گفتگو اس کے پیچھے کیا وجہ ہے اس موضوع پر ای ٹی وی بھارت نے اترپردیش کے سابق پولیس افسر وجے کانت مشرا خاص گفتگو کی ہے۔
اترپردیش میں انکاؤنٹر سپیشلسٹ کے نام سے مشہور رہے وجے کانت مشرا نے بتایا کہ ان کے دور کی پولیس اور آج کے زمانے کے پولیس میں کیا فرق ہے۔
ای ٹی وی بھارت نے سابق پولیس افسر وجے کانت مشرا سے خاص بات چیت کی انہوں نے کہا کہ عوام کا اعتبار حفاظت کرنے والی پولیس سے اٹھ گیا ہے، اور کمیونیکیشن گیپ ہونے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ عوام اور پولیس کے درمیان تبادلہ خیال، محبت اور خلوص ختم ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ وجے کانت مشرا اترپردیش کے ضلع ہردوئی میں تین مرتبہ پوسٹ پر فائز رہے اور ڈپٹی ایس پی جیسی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے۔
وجے کانت مشرا اپنے زمانے میں لوگوں کے چہتے افسروں میں شمار تھے جن کا نام لوگ بڑے ادب کے ساتھ لیتے ہیں، ایسے افسر سے نہ صرف عوام کو خوشی ہوئی، بلکہ اترپردیش پولیس کا اقبال بھی بلند ہوا ہے۔