اردو

urdu

ETV Bharat / city

چنمیانند معاملہ: ایس آئی ٹی عدالت میں رپورٹ پیش کرے گی - ایس آئی ٹی کی ٹیم نے جانچ مکمل کرلی

اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں سابق وزیر داخلہ و بی جے پی لیڈر سوامی چنمیانند پرمبینہ جنسی استحصال کے معاملے میں ایس آئی ٹی کی ٹیم نے جانچ مکمل کرلی اب ٹیم اس ضمن میں کل اپنی رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کرے گی۔

چنمیانند ریپ کیس

By

Published : Nov 5, 2019, 11:32 PM IST

ایس آئی ٹی کے چیف نوین اروڑا نے آج یہاں صحافیوں کو بتایا کہ سوامی چنمیا نند معاملے کی جانچ مکمل ہوگئی ہے اور عدالت میں کل چارج شیٹ فائل کی جائےگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملے میں دونوں ملزموں کے خلاف دفعہ 385،506 اور 201 کے تحت چارج شیٹ کل عدالت میں داخل کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ سوامی چنمیا نند کی جانب سے درج کرائے گئے رنگداری مانگنے کے معاملے میں اب ملزموں کی تعد بڑھ کر چھ ہوگئی ہے۔ اس معاملے میں متأثرہ کے علاوہ سنجے،وکرم،سچن پہلے ہی جیل میں بند ہیں۔

ایس آئی ٹی چیف نے بتایا لیباریٹری میں مالش اور رنگداری مانگنے ویڈیو صحیح پائے گئے ہیں۔ اس کےعلاوہ موبائل لوکیشن سی ڈی آر گیسٹ ہاوس وغیرہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جانچ میں صحیح پائے گئے ہیں۔

اروڑا نے بتایا کہ دو ماہ چلی ایس آئی ٹی کی جانچ میں 105 افراد کے بیان درج کئے گئے ہیں۔ 20 فیزیکل ثبوت اکٹھے کئے گئے ہیں۔وہ 4700 صفحات پر مبنی رپورٹ عدالت میں داخل کریں گے۔اس کے ساتھ ہی 20۔20 صفحات کی چارج شیٹ بھی عدالت میں داخل کی جائےگی۔ اس کے علاوہ وہ دو رپورٹ حکومت کوبھی بھیج رہے ہیں۔جس میں سوامی چنمیانند معاملہ اور کالج منیجمنٹ سے متعلق رپورٹ ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details