شاہجہاں پور: اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور کوتوالی علاقے سے پولیس نے ایک اسمگلر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 500گرام چرس اور 16گرام اسمیک برآمد کی ہے ۔ جس کی عالمی بازار میں قیمت تقریبا ایک کروڑ 16لاکھ روپئے بائی گئی ہے۔
پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ کوتوالی پولیس نے بدھ کی رات اطلاع کی بنیاد پر نہر پلیا کے نزدیک سے منشیات اسمگلر راجیو کمار کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے تقریبا 1کروڑ 16لاکھ روپئے مالیت کی 500گرام چرس و 16گرام اسمیک ضبط کی گئی ہے۔