اردو

urdu

ETV Bharat / city

پرینکا گاندھی کے قافلے کی متعدد گاڑیوں میں ٹکر - Several vehicles collided with Priyanka Gandhi's convoy heading to Uttar Pradesh

اترپردیش کے ہاپوڑ روڈ پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ واقعے کے بعد قافلہ رام پور کے لیے روانہ ہوا۔

Several vehicles collided with Priyanka Gandhi's convoy heading to Uttar Pradesh
پریانکا گاندھی کے اترپردیش جانے والے قافلے سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں

By

Published : Feb 4, 2021, 11:52 AM IST

Updated : Feb 4, 2021, 12:25 PM IST

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی آج اترپردیش کے رام پور کے دورے پر ہیں۔ راستے میں ان کے قافلے کو ایک حادثہ پیش آیا۔ قافلے میں شامل متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکر گئیں۔

پرینکا گاندھی دراصل کسان تحریک میں ہلاک ہوئے کسان نونیت سنگھ کے اہل خانہ سے ملاقات کیلئے رام پور جا رہی تھیں کہ ہاپوڑ روڈ پر پر یہ واقعہ پیش آیا۔

پریانکا گاندھی کے اترپردیش جانے والے قافلے سے متعدد گاڑیاں ٹکرا گئیں

کسان تحریک میں شامل شہید نونیت سنگھ کچھ دن پہلے کینیڈا سے آئے تھے۔ اور پر امن کسان تحریک میں شامل ہوئے تھے۔ وہ ٹریکٹر پریڈ کے دوران زخمی ہوئے تھے بعد میں ان کی موت ہوگئی۔

پرینکا گاندھی نونیت سنگھ کی رہائش گاہ رام پور جا رہی تھیں۔

Last Updated : Feb 4, 2021, 12:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details